گلوکار عارف لوہار کی حمد”میرااللہ اک قرآن ہے اک“ ریلیز

گلوکار عارف لوہار کی حمد”میرااللہ اک قرآن ہے اک“ ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار عارف لوہار کی رمضان سپیشل حمد”میرااللہ اک قرآن ہے اک“ ریلیز کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی حمد کو گذشتہ روز ایس ایم گولڈ کمپنی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔اس حمد کی شاعری نامورشاعر ایس ایم صادق کی لکھی ہوئی ہے اس کی ویڈیو ڈائریکشن سحرصادق کی ہے جبکہ اس کے ریکارڈسٹ وسیم صادق ہیں۔ عارف لوہار نے بتایاکہ ان کی یہ حمد ماہ رمضان کے لیئے خصوصی طورپر ریکارڈ کی گئی 
۔ہے جسے پاکستان کے نامور شاعر ایس ایم صادق نے لکھا ہے ایک سوال کے جواب میں عارف لوہار نے بتایا کہ وہ ایس ایم صادق کے لکھے ہوئے بہت سارے گیت،حمد اور نعت ریکارڈ کرواچکے ہیں اور ہر دفعہ انہیں بہت سرور آیامگر یہ حمد ان کی سب سے بہترین ہے۔عارف لوہار کا کہناتھا کہ ان کے پرستار ان کی اس نئی حمد کو بہت زیادہ پسندکررہے ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔عارف لوہار نے مذید کہاکہ یہ ماہ رمضان بھی کرونا میں آیاہے لوگ پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ اس مقذی وباء کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کی بھی فکر ہے اس لئے ہم سب کو اس ماہ رمضان میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا ہوگا تاکہ یہ وباء ہم پر سے جلدی اٹھالی جائے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے ارد گرد کے لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہوگاکیونکہ اس موذی وباء نے لوگوں سے ان کا روزگار بھی چھیناہواہے اس لئے ماہ مقدس کی برکتیں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی نیکیوں کو بھی بڑھانا ہو گا اور مستحق لوگوں کی مدد کے لئے آگے بڑھناہوگا تاکہ کوئی اس وباء کے دنوں میں روزے رکھنے سے محروم نہ رہ جائے۔

مزید :

کلچر -