35لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں و موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے امجد علی و فیملی سے7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، گلبرگ ڈاکوؤں نے عمران و فیملی سے 3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، کاہنہ سے ڈاکو اختر سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، وحدت کالونی سے ڈاکو جمیل و فیملی سے 3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، جنوبی چھاونی سے ڈاکو عرفان سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، لاری اڈہ سے ڈاکو شفیق سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن ڈاکو اختر سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون،مانگامنڈی ڈاکو عابد سے 3لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون،ریس کورس ڈاکو اکبر علی سے 2لاکھ نقدی وموبائل فون، گلشن اقبال ڈاکو اشرف و فیملی سے4لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، ستوکتلہ سے ڈاکو عدنان سے 2لاکھ کی نقدی و موبائل فون چھین لیا جبکہ گلبرگ، کاہنہ، ڈیفنس، باٹاپور سے کاریں جبکہ ملت پارک، نواں کوٹ، قلعہ گجر سنگھ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) فیکٹری ایریا اور فیروزوالہ کے علاقے میں دو عورتیں اغواء ہو گئیں بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی جمال ٹاؤن میں اکرم نے ساتھی کی مد د سے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی (س) کو اغواء کر لیا اور فرار ہو گئے فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا رحمت کالونی فیروزوالہ میں نوجوان سلیمان نے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی (ر) کو اغواء کر لیا فرار ہو گئے فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ در ج کر لیا۔