مریدکے،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل
مریدکے (نامہ نگار) مریدکے نارووال روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہوگیا 25سالہ عدنان مریدکے ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے ریسکیو1122کے مطابق گزشتہ روز مریدکے نارووال روڈ پر موضع ماڑی چہلاں کے قریب ایک 25/30سالہ عدنان نامی نوجوان کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ مذکورہ گاؤں سے کیبل کے ماہانہ پیسے لیکر جا رہا تھا۔تھانہ صدر پولیس حقائق جاننے کیلئے مزید تفتیش کر رہی ہے۔نعش مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔