ہربنس پورہ، گھریلو ناچاقی پر خاتون نے خود کشی کرلی
لاہور (کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث خاتون نے خود کشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ میں 33 عروسہ نامی لڑکی نے اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی تھی، پولیس کے مطابق عروسہ نے اپنے شوہر علی شان سے لڑ جھگڑ کر پنکھے سے لٹک کر خو د کشی کر لی، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔