فیکٹری ایریا، لاری اڈا میں خاتون سمیت 2افراد پر اسرار طورپر جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا اور لاری اڈا میں خاتون سمیت دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا بتایاگیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ پرپچیس سالہ نوجوان امیر حسن پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایاگیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کر نعش کو مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ لاری اڈا کے علاقے میں ساٹھ سالہ خاتون سکینہ بی بی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔