ساجد کاظمی کی قیادت میں ہائیڈرو یونین کے وفد کی انجینئر چودھری رستم علی کے والد کی وفات پر تعزیت
لاہور(خبرنگار) لیسکو کے مزدور دوست سینئر انجینئر چوہدری رستم علی کے والد گرامی کی وفات پرتعزیت کے لئیہائیڈرو یونین کے سینئر راہنما ساجد کاظمی نے وفد کے ہمراہ انکی رہائش گاہ پر گئے اور سینئر انجینئر چودھری رستم علی سے انکے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ تعزیت کرنے والوں میں چیئرمین تنویر واہلہ، چیئرمین ملک ذوالفقار، چیئرمین اصغر حسین، وائس چیئرمین میاں شکیل،وائس چیئرمین چوہدری محمد شہباز، سیکرٹری سلیم الہٰی، سیکرٹری یوتھ عمیرالحسن،اظہر نوشاد اور فیاض چوراہی و دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔