کوٹلی پیر عبدالرحمان میں سستا رمضان بازار کا افتتاح
لاہور(خبرنگار) سستا رمضان بازار کوٹلی پیر عبدالرحمان کا شاندار افتتاح، چیئرمین جنرل ر راحیل شریف لورز فورم جاوید اقبال بٹ، پاکستان سمال بزنس انڈسٹری کے صدر بابر بٹ نے چیف ایگزیکٹو چوہدری سلطان کی دعوت پر خصوصی شرکت کی اور افتتاح کیا۔ غریب مستحق و نادار افراد کیلئے یہ لگایا جانا والا بازار گزشتہ 20 سالوں سے خدمت انسانیت میں مگن ہے۔ چیئرمین جنرل ر راحیل شریف لورز فورم جاوید اقبال بٹ اور سمال بزنس انڈسٹری کے صدر بابر بٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کار خیر کا کام انسانیت کی فلاح اور خدمت کا جذبہ پروردگار کی لازوال نعمت اکرام اور انعام ہے۔ طویل ترین سفر دو دہائیوں سے انسانوں میں خوشیاں بانٹنے کا یہ سلسلہ چوہدری محمد حنیف مرحوم اور چوہدری سلطان کیلئے دنیوی و اخروی زندگی میں سرخروئی اور کامیابی کی ضمانت ہے۔ چیف ایگزیکٹو سستا رمضان بازار کوٹلی پیر عبدالرحمان، چوہدری سلطان نے مہمانان گرامی کا تقریب افتتاح میں آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سستا رمضان بازار خالصتا اللہ کی رضا اور خدمت انسانیت کا پراجیکٹ ہے۔ پچھلے بیس سال سے ستر فیصد سبسڈیز کے ساتھ اشیائے خوردونوش شہریوں کو دے رہے ہیں۔ یہاں کئی کئی گھنٹے شہری صارفین انتظار کرکے اشیائے خوردونوش حاصل کرتے ہیں۔
زندگی اور قبر و حشر میں کامیابی کا بہترین راستہ انسانیت کی خدمت ہے اور ہم نے اس راستے کا چناو اپنے رب کو راضی کرنے اور خلق خدا میں خوشیاں بانٹنے کیلئے کیا ہے۔