نالائق حکمرانوں کی اٹھکیلیاں ختم ہونے والی ہیں،پرویز ملک

   نالائق حکمرانوں کی اٹھکیلیاں ختم ہونے والی ہیں،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیرڈاکٹر اسد اشرف  ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں کی اٹھکیلیاں ختم ہونے والی ہیں۔ لانگ مارچ ضرور ہوگا کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، نا اہل حکمرانوں کا علاج ہی لانگ مارچ ہے ان کے سر پر بیٹھیں گے،یہ پہلے بھی اداروں پر حملہ آور ہوئے تھے اب پھر الیکشن کمیشن پر حکومت حملہ آ ور ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،اظہر فاروقی،تنویر ضیا بٹ،عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سر چڑھ کر بولنے لگا ہے رہی سہی کسر کورونا وائرس نے نکال دی ہے۔

، ملک کی معیشت دیوالیہ کی طرف بڑھ رہی ہے اگر اس تنزلی کو نہ روکا تو جلدہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا نوازشریف شہباز شریف اور ن لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا،حکومت نے جھوٹے وعدے اور خواب دکھا کر سیاسی فراڈ کیاگیا دس ہزار ارب روپے  قرض لے کر ہرباکستانی کو مقروض کر دیا۔