صوبائی وزیر اوقاف کی تیونس کے سفیر سے ملاقات، مذہبی آہنگی و ثقافتی تعلقات پر گفتگو

صوبائی وزیر اوقاف کی تیونس کے سفیر سے ملاقات، مذہبی آہنگی و ثقافتی تعلقات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)وزیر اوقاف وومذہبی امور پیرسید سعید الحسن شاہ کی اسلام آباد میں تیونس کے سفیر برھان الکامل سے گزشتہ روز ان کے سفارت خانہ میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اوقاف کی سفارت خانہ آمد پرتیونس کے سفیر نے وزیر اوقاف کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اوقاف پنجاب اور تیونس کے سفیر کے مابین ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات و اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ تیونس اہم اسلامی برادر ملک ہے، جہاں  ہمارے اسلاف کا علمی و روحانی ورثہ موجود ہے۔جامعہ الزیتونہ 1200 سال قدیم ترین اسلامی یونیورسٹی اور دور حاضر کے دینی مدارس اور جامعات کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔تیونس کے مشہور شہر قیروان کی حیثیت علم اور تصوف کے میدان میں بخارا، اور سمرقند کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان طلبہ بھی جامعہ الزیتونہ سے علمی اور روحانی فیض حاصل کریں۔ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ صوفی ازم کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو مغربی فلسفہ سے بچانے کے لئے اسلامی تعلیمات کو عروج دینا ہو گا۔ تیونس کے سفیر برھان الکامل نے وزیر اوقاف کی آمد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کی آمد کا بار بار انتظار رہے گا۔ تیونس کی حکومت اور عوام اپنے پاکستانی بھائیوں اور طلبہ کو ہرسطح پر خوش آمدید کہتا ہے اور ا ن کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدمات کئے جائیں گے۔