پاکستان میں توہین رسالت کے قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،لیاقت بلوچ

  پاکستان میں توہین رسالت کے قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وزیراعظم عمران خان کے مغرب سے توہین رسالتؐ پر سزائیں دینے کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ عالمی سطح پر اسلام فوبیا کے تدارک اور ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے لیے پاکستانی حکومت نے تقاریر اور میڈیا ٹاک کے لیے کیا کیاہے۔ مغرب سے قانون اور سزائیں دینے کا مطالبہ تو کیا جارہاہے لیکن پاکستان میں شاطمین رسول ؐ کو عدالتیں قانون کے تحت سزائیں دیتی ہیں لیکن مغرب کے دباؤ پر حکومت انہیں چھوڑ دیتی ہے۔ عظمت مصطفےٰؐ اور ناموس و شان رسالت ؐ کے حوالے سے حکمران اور پالیسی ساز منافقت چھوڑیں اور پاکستان میں قوانین کے نفاذ کا اہتمام کریں۔ بیرونی دباؤ پر یوٹرن اور سجدہ ریزی چھوڑ دیں۔
 لیاقت بلوچ نے عوامی افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرانس کے شہریوں نے اپنی حکومت کی ہدایت کے باوجود پاکستان نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان گھر گھر، مسجد مسجد، مارکیٹوں میں رابطہ عوام کے لیے مسلسل جدوجہد کا عزم کرلیں۔ جماعت اسلامی ملک و ملت کو بحرانوں سے نجات دلائے گی اور آئین پاکستان کو اس کی روح کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔