لیگی رہنمااداروں کو د ھمکیاں دینے سے باز آ جا ئیں،ڈاکٹر شاہدصدیق

لیگی رہنمااداروں کو د ھمکیاں دینے سے باز آ جا ئیں،ڈاکٹر شاہدصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(پ ر)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ لیگی رہنمااداروں کو د ھمکیاں دینے سے باز آ جا ئیں،پی ٹی آئی حکومت انتقام نہیں شفا ف احتسا ب کی حا می ہے کسی کیخلا ف کو ئی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی، شر یف فیملی جا تی عمرہ محل زمین کی ملکیت بارے پرو ف دے یا قبضہ ختم کرے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ سا بق حکمرانو ں نے اپنے دور حکومت میں سر کار ی زمینوں پر قبضے کر کے اپنے محل تعمیر کیے اور ملکی خزانہ کو نا قا بل تلا فی نقصان پہنچا یا۔
آ ج تمام زمینوں کے انتقال کا شفا ف طر یقے سے جا ئزہ لیا جا رہا ہے تو قبضہ ما فیا کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کوہر حا ل میں آ ئین اور قانون کے سامنے جو ابدہ ہونا پڑے گا کہ انہو ں نے سرکاری زمینو ں پر اپنے محل کس حیثیت سے تعمیر کیے؟۔ رانا ثنا ء اللہ اورعطا ء تار ڑ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفا دار بن کرر یا ستی اداروں کو دھمکیا ں لگانے کی بجائے شر یف فیملی کی رائیو نڈزمین بارے پرو ف مہیا کر یں۔
 اور اس با ت کو بھی یاد رکھیں کہ حکومت کسی غنڈہ گردی اور بد معا شی سے مرغو ب نہیں ہو گی آ ئین اور قانو ن کے مطا بق فیصلو ں کے سامنے جو بھی روکا ٹ بننے کی کو شش کرے گا اس کا ٹھکانہ جیل ہے۔