رمضان المبارک میں بھی مہنگائی عروج پر ہے، اشرف بھٹی

رمضان المبارک میں بھی مہنگائی عروج پر ہے، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے ضروریات زندگی کی تمام اشیا ء کو رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے جس سے ملک کے غریب لو گ اذیت میں مبتلاہیں جبکہ نیازی سرکار نے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے مہنگائی کے تما م ریکا رڈ توڑ دئیے ہیں  حکومت رمضان مبارک میں بھی آٹا اور چینی غائب کرنے والوں کو نہ پکڑ سکی مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے حکومت مافیا کا زکر تو کرتی ہے مگر اس مہنگائی مافیا کے سامنے حکومت بے بس نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں ہر قیمت پر مہنگائی کو کنٹرول کرے ورنہ اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔  سحری و افطاری کے وقت عوام کو سستی اشیاء مل سکیں اور مستحق افراد بھی آسانی سے دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خاص طور پر مزدور طبقے کو خصوصی ریلیف دے سستا اور فوری انصاف لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء نے دیہاڑی دار مزدوروں اور غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ایسی صورت حال میں ہمیں اپنے ارد گرد بسنے والے ایسے لوگوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا ہو گا یہی رمضان کا خصوصی پیغام بھی ہے۔