شوگر مافیا ہو یا کوئی اور،انصاف سب کیلئے ہے، اعجاز چودھری

شوگر مافیا ہو یا کوئی اور،انصاف سب کیلئے ہے، اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینٹ سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں، کیا جہانگیرترین نہیں چاہتے کہ ملک میں انصاف ہو، کیا جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ممبران اسمبلی نہیں چاہتے کہ ملک کو شوگرمافیا سے بچایا جاسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ شوگر مافیا نے قوم کا خون چوسا ہے۔ کیا انصاف کا نظام قائم نہیں ہونا چاہیے اور احتساب سب کیلئے برابر نہیں ہونا چاہیے۔ یک دم چینی کی قیمت میں 26 روپے کلو اضافے سے شوگر مافیا نے 110 ارب روپے ناجائز منافع کمایا، احتساب سب کا یکساں ہوناچاہئے، انہوں نے کہاکہ مافیا حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتا، وزیراعظم عمران خان وہ واحد لیڈ ر ہیں جس نے پہلی بار کرپٹ مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب علی امتیاز وڑائچ، علی اسجد ملہی اور افتخار ساہی سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان موجودتھے۔علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری نے سینیئرصحافی سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

 اور دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔