حکومت نے روزہ داروں پر گولیاچلا کر ظلم کی انتہا کر دی، فرید پراچہ

  حکومت نے روزہ داروں پر گولیاچلا کر ظلم کی انتہا کر دی، فرید پراچہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے روزے داروں پر گولیاں چلا کر اور بلاجواز نوجوانوں کو شہید کر کے ظلم و جبر کی بدترین تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکمران عالمی گستاخان رسالت مآب ؐ کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں لیکن اپنے ہی عوام کو عشق رسالت ؐ کے جرم میں گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عقل کے ناخن لے، ٹکراؤ اور جبر کا راستہ اختیار نہ کرے اس کی بجائے معاہدے کی پاسداری کرے، مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام واقعات کی اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے۔ علامہ سعد رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔
 اور انتخابات میں حصہ لینے والی جماعت کو تشدد کے راستے کی طرف نہ دھکیلے۔