بناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی پیداوارمیں کمی کا رحجان
اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں بناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020 سے فروری 2021 تک کی مدت میں ملک میں بناسپتی گھی کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر5.73 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر3.69 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اسی طرح کوکنگ آئل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر2.06 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر0.20 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جولائی سے فروری 2021 تک کی مدت میں ملک میں 946,247 ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 982,466 ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، فروری 2021 میں ملک میں 117,725ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی۔
، گزشتہ سال فروری میں ملک میں 124,882ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 291,593 ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 292,168 ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، فروری 2021 میں ملک میں 37,597 ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارہوئی، گزشتہ سال فروری میں ملک میں 38,389 ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔