انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں کمی
اسلام آباد (اے پی پی)انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں فروری 2021 کے دوران 9.13 فیصد کمی ہوئی ہے۔ فروری 2021 کے دوران برآمدات کا حجم 2.8 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ جنوری 2021 کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات کا حجم 3.25 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جنوری 2021 کے مقابلہ میں فروری 2020 کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی قومی برآمدات میں 45 کروڑ روپے یعنی 9 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔