آم کے باغبانوں کودوسری فصلات کاشت نہ کرنے کی ہدایت

 آم کے باغبانوں کودوسری فصلات کاشت نہ کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (اے پی پی)محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو باغات میں دوسری فصلات کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پودوں کی خوابیدگی پر برا اثرنہ پڑے نیزخوابیدگی کے دوران آم کے پودوں کو کورے سے بچانے کے لئے بروقت پیشگی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت نے اے پی پی کو بتایا کہ آم کے باغبان عام طورپر آم کے باغات میں دوسری فصلات برسیم گندم وغیرہ بھی کاشت کرلیتے ہیں جن کو نائٹروجنی کھا داورآبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ عوامل آم کے پودوں کو نباتاتی نشوونما کی طرف مائل کرتے ہیں۔
۔۔ اس طرہ کاربوہائیڈریٹس اورنائٹروجن کا تناسب نہیں رہتا جس سے پودوں میں نباتاتی بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے اورپودوں میں پھول نکلنے کی بجائے نباتاتی شگوفے بنناشروع ہوجاتے ہیں جوبعض اوقات بے قاعدہ ثمرآوری کا بھی باعث بنتے ہیں لہذا آم کے باغبانوں کوچاہئیے کہ وہ آم کے باغات میں دوسری فصلات کاشت نہ کریں۔

مزید :

کامرس -