وفاقی کابینہ کا اجلاس کل،ایجنڈا جاری 

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل،ایجنڈا جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل20اپریل منگل کو ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل منگل ہوگا جس میں تیرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظور دیے جانے کا امکان ہے۔کابینہ کرتار پور راہداری منصوبے کو پیپرا رولزسے استثنیٰ دینے کی منظوری دیگی جبکہ اشیائے خور د ونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کیلئے ڈیٹابیس کی منظوری بھی شامل ہوگی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقوام متحدہ کی فوجی گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانیکی اجازت پر غور کیا جائے گا جبکہ معاون خصوصی توانائی گردشی قرضے خاتمے کا پلان بھی کابینہ اجلاس میں پیش کریں گے۔ڈاکٹرعشرت حسین پی آئی ایکی ری اسٹرکچرنگ پر کابینہ کوبریفنگ دیں گے،  فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقلی  کی سمری پر غور کیا جائے گا، کابینہ جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔کابینہ نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی  جبکہ نوشہرہ میں ریلویکی زمین پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرکا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات، اسٹیٹ اون انٹر پرائزز اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق متوقع  ہے۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔
کابینہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -