(ن) لیگ کا شہباز شریف کی ضمانت کے بعد اختلافی نوٹ پر اظہار تشویش

(ن) لیگ کا شہباز شریف کی ضمانت کے بعد اختلافی نوٹ پر اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے پارٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت کے اعلان کے چار دن گزرنے کے بعد اختلافی نوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے  ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے،  باضابط اعلان اور ٹی وی پر چل جانے کے چار دن بعد اختلافی نوٹ حیران کن ہے،عدالتی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ضمانت منظور ہونے کا اعلان ہوا ہو لیکن تحریری حکمنامے پر دستخط نہیں ہوئے، یہ بہت ہی تکلیف دہ ہے،  چار دن سے حکم لینے جارہے تھے ہر مرتبہ جواب دیا گیا کہ ابھی تحریری حکم لکھا جارہا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں  مریم اورنگزیب نے کہا کہ ضمانت کا اعلان ہوا اور دو تین دن میڈیا میں چلتا رہا، ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر چلتا رہا،یہ بات ذہن قبول نہیں کر رہا کہ پوری قوم ٹی وی پر ضمانت کا اعلان سنے، کھلی عدالت میں اعلان ہوا لیکن تحریری حکم تین دن گزرنے کے باوجود سامنے نہ آئے،چیف جسٹس کو فیصلے سے فوری آگاہ کرنے کے باوجود ہائی کورٹ  کی جانب سے چار دن کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا،عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، یہ ہر شہری کا فرض ہے،لیکن اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے کا دکھ ضرور ہے،امید کرتے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ کابینہ کے اندر میوزیکل چیئر کھیلی جا رہی ہے،وزراء کی کارکردگی گالی، الزام تراشی سے پرکھی جاتی ہے،ہر دن کرائے کے ترجمانوں کوبلاکرکہا جاتا ہے کہ جھوٹ بولو،ان کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون سا وزیر اچھا کام کرتا ہے،حکومتی وزراء  کا کام بس یہ ہے کہ مخالفین کوگالیاں دو، جب تک وزیر اعظم نہیں بدلے گا تب تک کچھ نہیں ہوگا، ن لیگ کے دورمیں 52کلووالی چینی کاآج رعایتی ریٹ  83روپے ہے ،رعایتی قیمت میں چینی قطاروں میں کھڑے ہوکرحاصل کی جاسکتی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کے دورمیں 52کلووالی چینی کاآج رعایتی ریٹ  83روپے ہے،ن لیگ  کے دور میں 52 روپے کلوچینی دینے والوں کوآج  چورکہاجاتاہے،بازاروں میں چینی 105سے 110روپے کلو مل رہی ہے،رعایتی قیمت میں چینی قطاروں میں کھڑے ہوکرحاصل کی جاسکتی ہے،فروری کے بعد کوئی ایسا ہفتہ  نہیں کہ 13فیصد مہنگائی نہ ہوئی ہو،تمام اعدادوشماران کے اپنے ادارہ  شماریات کی رپورٹ میں   ہیں 
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -