خواجہ برادران کیخلاف پیراگون  ہاؤ سنگ ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون  ہاؤ سنگ ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہاو سنگ سوسائٹی ریفرنس پر آج بروز سوموار سماعت ہوگی۔ عدالتی حکم پر ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ایم پی اے آج عدالت میں پیش ہونگے جبکہ خواجہ برادرن کیخلاف پیرا گون ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔عدالت کے روبرو پیراگون ہاو سنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب کے استغاثہ کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیااور قیصر امین بٹ سے مل کر ایئر ایونیو سوسائٹی بنائی، جس کا نام بعد میں تبدیل کرکے پیراگون رکھ دیا گیا۔ نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاو سنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور ساتھیوں کیساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور اربوں روپے کی رقم بٹوری۔نیب کے مطابق ملزمان کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔
پیراگون ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -