اسلام آباد کے مزید 47بچوں  میں کورونا وائرس کی تصدیق

Apr 19, 2021


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، اب تک پیدائش سے10سال تک کے 7329بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثرہ کم عمر بچوں کی تعداد میں اضافہ بدستورجاری ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ افسر (ڈی ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صرف گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 47بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ڈی ایچ او رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا کے مشتبہ 9076 بچوں کے ٹیسٹ کئے گئے، اور اب تک پیدائش سے10سال تک کے 7329بچوں میں کورونا کی تصد یق ہوچکی ہے۔
بچے کورونا

مزیدخبریں