بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود، بلا امتیاز کا رروائی جاری رکھیں گے؛ چیئر مین نیب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہاہے کیوں کہ نیب انتقام پر یقین نہیں رکھتا ہے۔ بڑی مچھلیوں کے خلاف بلا امتیاز اورواضح کارروائی کی وجہ سے نیب کے وقار اورساکھ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کے ناجائز استعمال، نامعلوم ذرائع سے بنائے گئے اثاثوں اوربڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے سے متعلق کیسوں میں بڑی مچھلیو ں کیخلاف نیب کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔ نیب نے کرپشن کے 1269 مقدمات دائر کررکھے ہیں جن کی مجموعی مالیت 950ارب روپے ہے جو احتساب عدالتوں میں زیر سما عت ہیں۔ نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہے اور علاقائی بیورو زراولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ، کے پی کے، ملتان، سکھر اور سب آفس گلگت بلتستان میں واقع ہیں۔ پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کو فعال بنایاگیاہے۔ نگرانی اور تشخیصی نظام کی بنیاد پر مستقل بنیادوں پر نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ نیب نے ثابت کر دیا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف اس کے اقدامات بلا امتیازہیں کیوں کہ نیب انتقام پر یقین نہیں رکھتا ہے۔ بڑی مچھلیوں کے خلاف بلا امتیاز اور واضح کارروائی کی وجہ سے نیب کے وقار اور ساکھ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
چیئرمین نیب