پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پرشیریں مزاری کی برطانوی حکومت پر شدید تنقید

  پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پرشیریں مزاری کی برطانوی حکومت پر شدید تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آ باد (آئی این پی) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے متاثرہ ممالک کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر  وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری برطانوی حکومت پر  پھٹ پڑیں۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ زون ملکوں کی فہرست میں ڈالنا پاکستان اور پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے امتیازی سلوک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے بری طرح متاثر بھارت کو چھوڑ دیا گیا، برطانوی حکومت کا یہ فیصلہ شرمناک ہے۔ خیال رہے برطانوی سائنسدانوں نے بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری برطانیہ میں پاکستانیوں کو قرنطینہ کرانے کے طر یقہ کار پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ برطانیہ میں لازمی طور پر ہر شہری کودس دن قرنطینہ میں گزارنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرنطینہ میں گزارنے والے افراد سے فی شخص 1700 پاؤنڈز کی وصولی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہونے کی وجہ سے ان کیساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے،پاکستانی اور پاکستانی نژاد شہریوں کیساتھ اس طرح کا امتیازی سلوک پاکستان کو مزید ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ وائرس کی کیسز میں اضافہ ہونیاور نئی خطرناک قسم سے پھیلنی والے انڈیاجیسے ممالک کے حوالے سے مگر اسطرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
شیری مزاری

مزید :

صفحہ اول -