مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان، مولانا فضل الرحمن نے بھی حمایت کر دی 

  مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان، مولانا فضل الرحمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور واقعہ کیخلاف مفتی منیب الرحمن نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کر دی۔کراچی میں دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحما ن نے لاہور واقعے کیخلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا۔ دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لاہور واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل لرحمان نے کہا ہم بھی اس معاملے میں مفتی منیب کیساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر تنظیم المدارس اہلسنت اور ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے لاہور واقعے کیخلاف آج پیر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔یہ اعلان انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر علما اہل سنت علامہ مظفرحسین شاہ، مفتی جان نعیمی، مولانا ریحان امجد نعمانی، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیق حسنی، علامہ اسماعیل ضیائی،علامہ لیاقت اظہری، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مفتی نذیر نعیمی، شاہ اویس نورانی، علامہ رضوان نقشبندی، مفتی الیاس رضوی، مفتی وسیم المدنی، علامہ عمران شامی، علامہ اشرف گورمانی، علامہ رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ مرتضیٰ مہروی، علامہ ضیاء الرحمٰن صابری، علامہ بلال سلیم قادری، شاہد غوری، زمان علی جعفری اور دیگر موجود تھے۔لاہور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مفتی منیب نے کہا حکومت نے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ سلم پر ظلم و تشدد کیا، ہمارا مطالبہ ہے تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر ذاتی مچلکوں پر رہا کیا جائے، ان کیخلاف دائر کی جانیوالی جعلی ایف آئی آر کو فی الفور ختم کیا جائے۔انہوں نے ملک بھر کی تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے بھی تعاون کی درخواست کی اورکہا یہ ہڑتال پرامن ہوگی اور عوام سے ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے نام پر تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔ پریس کانفرنس سے قبل حکومتی اہل کاروں نے مجھے کہا امن و سلامتی کی بات کی جائے لیکن ہم حکومت سے کہیں گے کہ وہ طاقت کے نشے میں ظلم نہ کرے اور ہوش کے ناخن لے۔مفتی منیب الرحمان نے اپیل کی اس پرامن ہڑتال میں کسی کو بھی نقص نہ پہنچایایا جائے۔دریں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور میں تحفظ ناموس رسالت کیلئے احتجاج کرنیوالوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ریاستی دہشت گردی کا ثبوت دیا گیا، تحریک لبیک والے اپنی لاشیں لیکر اسلام آباد جاتے ہیں تو ہم ان کیساتھ جائیں گے۔
مفتی منیب

مزید :

صفحہ اول -