خریداری کیلئے آئے شہریوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انتظام
لاہور(خبر نگار) سستا رمضان بازار میں آئے شہریوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا بھی انتظام کیا گیا ہے اس حوالے سے کیمپ میں تعینات ڈاکٹر اکرم،ڈاکٹر یوسف کا کہنا ہے کہ میڈیکل کیمپ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام رمضان بازاروں میں قائم کئے گئے ہیں جہاں کسی بھی مریض کو درپیش صحت کے مسائل کے سبب ادویات کی مفت فراہمی اور چیک اپ فری کیا جاتا ہے اس میں بلڈ پریشر،کوئی چوٹ لگنے،بخار کی شکایات کے مریضوں کا چیک اپ اور ادویات فری فراہم کی جاتی ہیں۔
میڈیکل کیمپ