مریم نواز 24 اپریل کو تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی
کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ نائب صدر مریم نواز 24 اپریل کو تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی،این اے 249 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے جائیں گی۔ دورہ کراچی کے لیے مسلم لیگ ن کراچی نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں، پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد سندھ میں مریم نواز کا یہ پہلا پاور شو ہو گا، تین روزہ دورے میں مریم نواز،ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی، کراچی ایئرپورٹ سے مریم نواز کو ریلی کے ہمراہ اندرون شہر لے جایا جائیگا۔
مریم نواز