کورونا وائرس‘ متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن
شیرگڑھ (نا مہ نگار) ضلع بھرمیں کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد علاقوں میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر درجہ ذیل علاقوں / یونین کونسلز میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری۔ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق جن 16یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون میں لگایا گیا ہے درجہ زیل ہے یوسی پار ہوتی، اقبال اور گلشن کالونی یوسی خزانہ ڈھیری میں شیخ یوسف،اورچمتار یو سی مردان رورل نرے باجہ ۴-ہوتی محلہ الہ داد خیل، لنڈاکی ۵-بغدادہ کز کنڈے، حاجی کورونہ یو سی منگاہ، شیر دل خان کلے مسلم آباد کاروان روڈ، انعام سٹریٹ یو سی گڑھی کپورہ، محلہ آریاٹن، بکل خیل، بلرر خیل یو سی مایار غنچئی محلہ کٹہ خٹ زاہد آباد یو سی پٹ بابا محلہ شریف آباد یو سی لوندخوڑ محلہ لنڈے شاہ یو سی بیزو خرکی اکرام پور محلہ تورزئی پلازئے یو سی ڈھیری خاص یو سی لکپانی شامل ہیں مذکورہ یوسیز /محلوں میں کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے پر 19 اپریل 2021 رات 12:30 بجے سے 14 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر لاک ڈاون کے علاقے میں اشیاء خوردنوش و میڈیکل سروسز کی فراہمی سمارٹ لاک ڈاون سے مستشنی ہوگی لاک ڈاون کے علاقے میں ٹی ایم ایز و واٹر سنیٹیشن کمپنی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی، جراثیم کش سپرے اور گندگی اٹھائی جائیگی