پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو‘ عوام پریشان

پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو‘ عوام پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں  مہنگائی کے جن بے قابو سبزی،پھل اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی تاہم سرکاری نرخ نامہ کے باجود عوام سے من پسند قیمتیں اصول کرنیا سلسلہ جاری ہے شہر میں ہری مرچ،فی کلو70،پیازفی کلو35،آلوفی کلو50بیسن فی کلو158،دال چنافی کلو147،چینی فی کلو100، مرغی کا گوشت فی کلو271،میدہ فی کلو 85، لیموں فی کلو220،دہی فی کلو130،دودھ فی کلو130،ٹماٹرفی کلو50،کیلادرجن150،سیب فی کلو140،خربوزہ فی کلو50،کھجور200سے 250فی کلو،گھی 240،کوکنگ آئل260فی لیٹر،سفید چنے فی کلو148اورکالے چنے فی کلو250روپے سرکاری نرخ مقرر کر دیا گیا ہے تاہم بازاروں میں اس سے فی کلو کی حساب سے 20 سے 40 روپے اضافی قیمتیں وصول کی جارہی ہے