ریڈر کیساتھ وکیل کی بدتمیزی کیخلاف جوڈیشل سٹاف کی قلم چھوڑ ہڑتال

ریڈر کیساتھ وکیل کی بدتمیزی کیخلاف جوڈیشل سٹاف کی قلم چھوڑ ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ: آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسو سی ایشن نوشہرہ کے صدر محمد ندیم نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ نوشہرہ میں اے ایس جے ون کی عدالت میں ریڈر دوست محمد کے ساتھ وکیل عطا اللہ ایڈووکیٹ نے جو بد تمیزی کی ہے وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام جوڈیشل سٹاف نوشہرہ سراپا احتجاج ہوئے اور غیر معینہ مدت تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ا س سلسلے میں تمام سٹاف نے تمام عدالتوں میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا اور اجلاس طلب کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ ہڑتال جاری رہے گی صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے سٹاف نے بھی نوشہرہ کے جوڈیشل سٹاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مکمل تعاون کا اعلان کیا اور عدالتی ہڑتال کا اعلان کیا اس موقع پر صدر محمد ندیم نے کہا کہ وکلاء برادری انتہائی معز ز ہیں لیکن جو واقعہ رونما ہوا ہے ہم اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نوشہرہ بار کے صدر اس واقعہ کی انکوائری کریں اور مذکورہ وکیل کے خلاف کاروائی کریں۔