تحصیل جھانگیرہ میں ملاوٹ  مافیا کے خلاف میگا آپریشن 

  تحصیل جھانگیرہ میں ملاوٹ  مافیا کے خلاف میگا آپریشن 

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا نوشہرہ کے تحصیل جھانگیرہ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف میگا آپریشن صوابی روڈ جھانگیرہ میں غیر معیاری گھی تیار کرنے والی فیکٹری کے خلاف کارواء کرتے ہوئے فیکٹری سیل کر کے بھاری جرمانہ عائد کیاڈی جی فوڈ اتھارٹی شاروخ علی خان اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ کے تحصیل جھانگیرہ میں غیر معیاری اور مضر صحت گھی بنانے والی فیکٹری  کے خلاف  کاروائی کے دوران  پانچ سو کلو گرام غیر معیاری اور مضر صحت گھی ضبط کر لیاگیا۔اس موقع  پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرخندہ جبین نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگارمضان میں غیر معیاری اور مضر صحت گھی تیار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈان کا عمل جاری رہے گا اور مضر صحت اشیا تیار کرنے پر فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -