اقلیتی برادری کی سیکورٹی فرائض میں شامل ہیں‘ ہمایون خان

  اقلیتی برادری کی سیکورٹی فرائض میں شامل ہیں‘ ہمایون خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے بلا تفریق رنگ و نسل اقلیتی برادری کی سکیورٹی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، دیگر اقلیتوں کی طرح مسیحی برادری اور ان کے عبادت گاہوں کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، اتوار کے روز مسیحی برادری کے مذہبی تقریبات کے پیش نظر آل سینٹ جانز چرچ کوہاٹی اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کے لئے فول سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران لاہور سے آنے والے پادری سمیع الازرایہ اور آل سینٹ جانز چرچ کوہاٹی گیٹ کے پادری شہزاد مراد نے ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید ہمایون خان سے بات چیت کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااس موقع پر سروسز میں شامل افراد کو کرونا ایس او پیز کے حوالے سے بھی تاکید کی گئی تاکہ کرونا وبا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے

الپوری‘ پولیس کی7 اجرتی قاتلوں کی گرفتاری میں کامیابی