کوہاٹ اور نوشہرہ میں فائرنگ کے واقعات، باپ بیٹو سمیت 11افراد جاں بحق
کوہاٹ،نوشہرہ (نیوز ایجنسیاں) کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور3 زخمی جبکہ نوشہرہ کے علاقے سپین کانڑے میں ٹیوب ویل پر نوکری کے تنازع پر چچازاد بھائیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق درہ آدم خیل کے بازار میں دو مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان بات تلخ کلامی سے گالم گلوچ اور پھر مسلح تصادم تک جاپہنچی اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا، ہلاک ہونیوالوں میں سے ایک باپ اور 3 اس کے بیٹے ہیں۔ دریں اثناء خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے سپین کانڑے میں نوکری کے تنازع پر چچازاد بھائیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، فائرنگ میں تین افراد زخمی بھی تھے جن میں سے ایک بعد میں دم توڑ گیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ دو زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔
10 افراد جاں بحق