جماعت اسلامی و الخدمت فاونڈیشن ضلع مردان کا ہنگامی و غیر معمولی اجلاس

جماعت اسلامی و الخدمت فاونڈیشن ضلع مردان کا ہنگامی و غیر معمولی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی و الخدمت فاونڈیشن ضلع مردان کا ہنگامی و غیر معمولی اجلاس، تاج ملوک کو الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر پر متفقہ فیصلہ، موصوف سے نئے ذمہ داریوں کا حلف ضلعی امیر غلام رسول نے لیا۔ ہنگامی اور غیرمعمولی اجلاس میں ضلع امیر حاجی غلام رسول، نائب امراء  مشتاق سیماب، سعید اختر ایڈوکیٹ، الخدمت کے جنرل سیکرٹری ارشد اقبال، نائب صدر علی عباس خان اور دیگر نے شرکت کی۔ حلف برداری کے بعد ذمہ داران نے کوروناء کے لہر کو تباہ کن قرار دیا اور وباء کے روک تھام کے لئے الخدمت کے کردار پر غوروفکر کیا۔ ہسپتالوں اور چوراہوں پر افطار ی کا انتظام اور کوروناء ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد پر زور دیا۔ اکسیجن کے فراہمی بھی زیر غور لائی گئی۔ ویکسینیشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ الخدمت کے نومنتخب ضلعی صدر تاج ملو ک سے فور ی طور پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔  اور کہا کہ اس وبائی صورت میں ہنگامی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ کیونکہ ضلع مردان  میں وباء سرخ لکیر کراس کرچکا ہے۔ احتیاطی تدابیر اور ہجوم والے جگہوں سے اجتناب ضروری ہے۔ اور اس کے لئے کام میں غفلت نہیں ہونی چاہیے۔