مہنگائی کرپشن فرسودہ نظام، کرپٹ قیادت کا نتیجہ ہے، محمد حسین محنتی

مہنگائی کرپشن فرسودہ نظام، کرپٹ قیادت کا نتیجہ ہے، محمد حسین محنتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی، کرپشن کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام کا نتیجہ ہے۔ ملک میں 90 دنوں میں تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے مہنگائی،بیرونی قرضوں اورکابینہ میں ردوبدل کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی ملک کے تمام مسائل کا حل ہے۔ استحکام خاندان مہم سمیت اقامت دین کی جدوجہد میں خواتین اسلام کا کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ اور اسلامی جمعیت طالبات سندھ کے نظم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر نو منتخب ناظمہ صوبہ رخشندہ ناز اور طالبات کی ناظمہ صوبہ عروبہ شاہد نے تنظیمی و دعوتی رفتار کاراورسالانہ منصوبہ بندی سے امیر صوبہ کو آگاہ کیا۔ صوبائی نائب قیم نائب قیم محمد مسلم اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ رمضان اسلامی حکومت کے قیام، تقویٰ اور مسلمانوں کی ٹریننگ کا مہینہ ہے۔ جس نے ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے اور عبادات کیں وہ کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے۔ جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی و فلاحی مملکت بنا سکتی ہے۔ صوبائی امیر نے نظم خواتین و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ افراد سازی و کردار سازی،تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ کسی بھی کارخانے میں کوئی چیز بنانا بہت آسان کام ہے مگر انسان کو انسان بنانا اور ذہن سازی بہت مشکل و صبر آزما کام ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -