سکھر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپروائی 

سکھر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپروائی کے باعث سکھر شہر میں جاری نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے و ترقیاتی کام کئی ماہ بعد بھی مکمل نہیں ہو سکے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں پرانہ سکھر،نمائش،قریشی گوٹھ،نیو پنڈ،گڈانی پھاٹک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی و فراہمی کے  ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار نظر آتے ہیں سکھر کے علاقے گڈانی پھاٹک تا مائیکرو کالونی،بھوسہ لائن میں  خطیر رقم سے نکاسی آب کی ڈالی جانیوالی لائن کا کام ٹھیکیدار اور سرکاری افسران کی نااہلی اور سست روی اختیار کرنے کی وجی ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا اور سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے علاقہ مکینوں کی جانب سے اپنی مدد آپکے تحت بلڈنگ ملبہ ڈال کر ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی بھرائی کی جارہی ہے،پہلے سے ہی تباہ شدہ سڑک پر ملبہ ڈال کر اسے مزید خراب کردیا گیا گڈانی پھاٹک روڈ پر ملبہ ڈال کر چھوڑ دینا اور نالیوں اور گٹروں سے نکلنے والا گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلئے ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ٹھیکیدار نے لائن تو ڈال دی ہے لیکن ابتک سڑک کی بھرائی کا کام نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ علاقہ مکین پریشان حال زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں متاثرہ علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر  بنیادی و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -