کراچی، مختلف حادثات میں 4افرادجاں بحق،2زخمی 

کراچی، مختلف حادثات میں 4افرادجاں بحق،2زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 4افرادجاں بحق جبکہ2زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔حادثہ لانڈھی میں قائدہ آباد گرین سٹی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا ہے۔ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے، متوفی کی شناخت 24 سالہ عبدالرحمن ولد عبد الرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔ادھرسپر ہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تربوز سے بھرے ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے میں جاں بحق افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو عملے نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی ہیں، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -