مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 153منافع خوروں کیخلاف کارروائی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہ رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے اور مہنگی اشیا فروخت کرنے والے ناجائز منافعخ خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے۔ ہفتہ کو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر 153 منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں دودھ، فروٹس،سبزی، مرغی کریانہ، گوشت، آٹا، بیکری سمیت کھانے پینے کی اشیا پر کارروائی کر کے چار لاکھ 95 روپے جرمانہ عاید کیا گیا جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو دو روز میں 302 دکانداروں پر کارروائی ہوئی اور دس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا۔ ماہ رمضان المبار ک میں کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی اور سرکاری نرخ کے نفاذ کے لئے کی جانے والی کراچی انتظامیہ کی کارروائی کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر کراچی نوید شیخ نے ڈپٹی تمام کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مہم کو موثر بنائیں تاکہ اشیا دستیاب رہیں سرکاری نرخ نافذ ہو اور شہریوں کو ماہ رمضاں میں ہر ممکنہ ریلیف ملے۔ کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنز ز خود فیلڈ میں رہیں نگرانی کریں یقینی بنائیں کہ تمام متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز تمام مختار کار ہر روز دقیمتیں چیک کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں.. تفصیلات کے مطابق دو روز میں 66 دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے3 لاکھ 55ہزار روپے رجرمانہ عاید کیا گیا جبکہ75 پھل فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے 92 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ کریانہ والے 29 دکاندار سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ان پر ایک لاکھ 67 ہزار روپے جرمانہ عا ید کیا گیا