کورونا وائرس مزید 73زندگیاں نگل گیا ، پانچ ہزار 152نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس مزید 73زندگیاں نگل گیا ، پانچ ہزار 152نئے کیسز رپورٹ
کورونا وائرس مزید 73زندگیاں نگل گیا ، پانچ ہزار 152نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خونی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73افراد مہلک وائرس سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ ہزار 152 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے بعد پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد16 ہزار316ہوگئی جبکہ چار ہزار 515افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 60 ہزار 162ٹیسٹ کئے گئے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات صوبہ خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 32افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں چھ ، چھ افراد، پنجاب میں 27 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.56 فیصد تک پہنچ گئی ، ملتان اور لاہور میں 81فیصد وینٹی لیٹر کورونا مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ گوجرانوالہ کے 85فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں ، مردان میں 77،پشاور میں 74گجرات میں 71فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا کے مریض موجود ہیں۔