ٰ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود بھی کورونا کا شکار ہوگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )ٰ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ لیگی رہنمان نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے مسلم لیگ ن کے رہنماءرانامشہود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔لیگی رہنما نے گزشتہ روز حلقہ کے کارکنان کےساتھ میٹنگ بھی کی تھی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی)کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 60ہزار 162 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کورونا کے 5ہزار 152نئے پازٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔