ہمارے کچھ نادان دوست دشمن کے آلہ کار بن رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افسوس ہے ہمارے کچھ نادان دوست ارادی ، غیر ارادی طور پر دشمن کا آلہ کار بن رہے ہیں ، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لاالہ الا اللہ کے نام پر بننے والے پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے، انتشار پھیلانے اور ہمیں تقسیم کرنے کی سوچ کےساتھ دشمنان پاکستان مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ ملک کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کی زندگیوں ، مال اور املاک کی حفاظت کے لئے کوشاں ہے ۔ کچھ شرارتی سیاستدانوں و مذہبی رہنماو¿ں کو اس تشویشناک صورتحال میں پہیہ جام ہڑتال سوجھ رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ عوامی تعاون کے ساتھ ہر سازش ناکام بنائیں گے ۔