بیسا کھی کی 332ویں تقریبات،دربار گورونانک کو رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجا دیا گیا

بیسا کھی کی 332ویں تقریبات،دربار گورونانک کو رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجا دیا ...
بیسا کھی کی 332ویں تقریبات،دربار گورونانک کو رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجا دیا گیا

  

شکر گڑھ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) بیسا کھی کی 332ویں تقریبات کے حوالے سے کرتار پوردربار بابا گورو نانک کو کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق تقریبات میں شرکت کے لئے818بھارتی یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے کرتار پور آئیں گے۔ آنے والے یاتریوں کے لئے رہائش، میڈیکل ، سیکیورٹی اور لنگر کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔متروکہ وقف املاک اور پر بندھک کمیٹی یاتریوں کا استقبال کرے گی۔یاتری پہلی بار کرتار پور میں ایک دن قیام کریںگے۔

سیکرٹری پربندھک کمیٹی امیر سنگھ نے بھارتی حکومت سے کل کرتار پور راہداری کھولنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

قومی -