الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علماءاسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا 

الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علماءاسلام پاکستان کا نام ...
الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علماءاسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،جے یو آئی سے نکالے جانے والے مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی تھی۔سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید :

قومی -