ہسپتالوں میں رش بڑھنے سے آکسیجن کی سپلائی پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے ، اسد عمر
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہسپتال بھرنے سے آکسیجن کی سپلائی پر بھی دباو بڑھ رہا ہے ، ایس او پیز پر عملدرآمد بہت ہی کم ہو رہاہے ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے کہا کہ کورونا میں مبتلا 4500سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک حالت ہے جو گزشتہ برس جون سے 30فیصد زیادہ ہے ، ہم ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کر کے بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر روزانہ کورونا کے کیسز کی تعداد ساڑھے سات لاکھ رپورٹ ہو رہی ہے جبکہ 13ہزار سے زائد اموات ہو رہی ہیں۔ ہم بھی کورونا وائرس کے آنے کے بعد اب بد ترین کیسز اور اموات کی تعداد دیکھ رہے ہیں ۔
اسد عمر نے کہا کہ ہمارے پڑوسی شدید بحران کا شکار ہیں ، ایران میں روزانہ 300 سے زائد جبکہ بھارت میں 1600سے زائد اموات ہو رہی ہیں ۔ہمیں اب پہلے سے کہیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔