مذہبی جماعتوں کے قائدین حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مفاہمت کیلئے سرگرم

 مذہبی جماعتوں کے قائدین حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مفاہمت ...
 مذہبی جماعتوں کے قائدین حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مفاہمت کیلئے سرگرم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مفاہمت کے لئے مذہبی جماعتوں کے قائدین سرگر م ہوگئے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کی سربراہی میں وفد آج کوٹ لکھپت جیل پہنچے گا ۔ وفد میں ڈاکٹر ابوالخبیر محمد زبیر،، انجینئر ثروت، اعجازقادر ی،پیر خالد سلطان ، پیر عبدالحق، خواجہ غلام قطب الدین ، پیر جلیل شرقپوری شامل ہوںگے۔جید علماءکرام کا نو رکنی وفد حافظ سعد سے جیل میں ملاقات کرے گا۔

علما کرام نے گزشتہ رات کا لعدم ٹی ایل پی کے رہنماﺅں سے بھی کامیاب مذاکرات کئے ہیں۔

مزید :

قومی -