تھانہ نواں کوٹ پر حملے کا معاملہ ، کالعدم تنظیم کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج 

تھانہ نواں کوٹ پر حملے کا معاملہ ، کالعدم تنظیم کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج 
تھانہ نواں کوٹ پر حملے کا معاملہ ، کالعدم تنظیم کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھانہ نواں کوٹ پر حملے کے معاملے پر پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ڈھائی سے تین سو کارکن ڈنڈے اٹھائے تھانے میں داخل ہو ئے ، ڈی ایس پی نے مشتعل کارکنوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن کارکنوں نے بات سننے کی بجائے تشدد کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور تشدد کے بعد ڈی ایس پی کو ملازمین سمیت اغواءکر کے لے گئے ، کارکنوں نے تھانے کے گیٹ کو توڑ کر آگ لگا کر نقصان پہنچایا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -