امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے، شاہد خاقان عباسی 

امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے، شاہد خاقان عباسی 
امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے، شاہد خاقان عباسی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورسابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتی ہے اورحالیہ پرتشدد واقعات ہر پاکستانی کے لیے باعث تشویش ہیں۔

انہوں نے کہاناموس رسالتﷺ ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جزو ہے، کوئی بھی مسلمان ناموس رسالتﷺ پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا ۔

مزید :

قومی -