مظاہروں اور ملک کے حالات پر راجہ پرویزاشرف حکومت پر برس پڑے

مظاہروں اور ملک کے حالات پر راجہ پرویزاشرف حکومت پر برس پڑے
مظاہروں اور ملک کے حالات پر راجہ پرویزاشرف حکومت پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشر ف نے کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بھا ئی بھا ئی کے ساتھ لڑ رہا ہے اور ملک کو اس سمت کی طرف لے کر جارہے ہیں جو بہت خطر ناک ہیں۔ ہم سب جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں سب غلامان رسول ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہناتھا کہ وزیر اعظم ہر آئے دن ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیںمیں پوچھتا ہوں کیا ریاست مدینہ میں ا یسا ہ ہونا چاہئے جو آج ہمارے ملک میں ہو رہا ہے۔ حکومت وقت جو بو رہی ہے اسے وہی کاٹنا پڑا گا، حکومت کو کس اختیار دیا کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدہ کیا جائے، اس معاہدے کو نہ اسمبلی میں لا یاگیا ہے اور نہ میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم اس ملک کے سامنے دشمنی کررہے ہیں،آپ نے ہر وہ کا م کیا ہے جس سے نفرت پیدا ہو، میں جب اس ملک کا وزیر اعظم تھا جو ڈنمارک میں گستاخانہ خاکے بنائے گئے ، ہم نے تب یوم عشق رسول بنایا کسی پر تشدد نہیں کیا تھا۔ آج اس اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کا ہونا ضروری تھا تاکہ وہ اس حساس مسلئے پر اپنی پالیسی کا اظہار کرتے ۔وزیر اعظم نے ساڑھے چار بجے تقریر کرنی تھی تو یہاں آکر کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا حکومت اپنے ہوش کھوبیٹھی ہے،ا نہیں سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کرنا ہے،حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں نا کام ہوچکی ہے،ا ٓپ نے جو ترجمان رکھے ہیں ان کی گز گزلمبی زبانیں ہیں۔سارا ملک اس وقت افواہوں کی زد میں ہے کسی کو نہیں پتا کہ کیا ہو رہا ہے،آپ سے زیادہ فاشسٹ حکومت کبھی نہیں آئی۔ حکومت آگ سے کھیل رہی ہے یہ بڑا حساس معاملہ ہے

مزید :

اہم خبریں -قومی -