قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ
قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ

  

ہرارے(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پرزمبابوے سے آسٹریلیا روانہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس آج زمبابوے سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں رمضان کے بعد ان کی اہلیہ کی سرجری ہونی ہے اورآسٹریلیا سے واپسی تک  وہ دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔وقار یونس آسٹریلیا سے واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید :

کھیل -