بلاول بھٹو زرداری کی لاہورسمیت مختلف علاقوں میں تشددکی مذمت

بلاول بھٹو زرداری کی لاہورسمیت مختلف علاقوں میں تشددکی مذمت
بلاول بھٹو زرداری کی لاہورسمیت مختلف علاقوں میں تشددکی مذمت

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انسانی خون بہانا،تشددپراکسانا کبھی صورتحال بہترنہیں کرسکتا اور تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ تشددمزیدتشددکوجنم دیتاہے،مو جودہ صورتحال سے پرامن نمٹنے میں ناکامی کی وجہ پی ٹی آئی حکومت ہے۔سلیکٹڈحکومت چیلنجزکوپارلیمنٹ میں زیربحث کیوں نہیں لائی اورحکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکیوں نہیں کیا۔

مزید :

قومی -