حکومت بچوں کے کھیل کی طرح وزیرخزانہ تبدیل کررہی ہے ،رضاربانی

حکومت بچوں کے کھیل کی طرح وزیرخزانہ تبدیل کررہی ہے ،رضاربانی
حکومت بچوں کے کھیل کی طرح وزیرخزانہ تبدیل کررہی ہے ،رضاربانی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کے کھیل کی طرح وزیرخزانہ تبدیل کررہی ہے۔یہ ایک پیچیدہ مسئلے کی طرف حکومت کی بچگانہ سوچ ظاہر کرتی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رضاربانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاحال انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے پربات نہیں کی ہے ،نئے وزیرخزانہ کابڑاامتحان یہ ہے کہ ملک کواس معاہدے سے باہر نکالا جائے۔ آئندہ بجٹ میں جی ڈی پی کا2.8فیصدہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے چوتھے وزیر خز انہ شوکت ترین اپنی تقرری سے قبل آئی ایم ایف سے معاہدے پر بہت تنقید کرتے تھے،کیا اب بھی وہ ان ہی اہداف کوپڑھیں گے جوآئی ایم ایف سے طے کیے گئے ہیں؟اگرایساہے توبجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مزید :

قومی -